عوام پر پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان۔۔کتنا اضافہ متوقع؟؟؟جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ر وپے کی قدر کم اور تیل قیمت بڑھنےکا اثر، یکم نومبرسے پیٹرول مزید منہگا ہونا کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔
یاد رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تاجر برادری کل فیض آباد میں ہر حال میں دھرنا دے گی۔۔صدر آل پاکستان انجمن تا جران