(اشرف خان) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16پیسے کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 220.41 روپے سے کم ہوکر 220.25روپے پر آگیا۔
پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 34 پیسے کمی آئی تھی ، اس کمی کے ساتھ ڈالر 220.84 روپے سے کم ہوکر 220.50 روپے کا ہوگیا تھا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے 1.50 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر موصول ہونگے ،اے ڈی بی سے فنڈز ملنے سےذخائر میں اضافہ ہونے سے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی۔