میوزک کنسرٹ پر فضائی حملہ،50افراد ہلاک ،اقوام متحدہ کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میانمار میں اقلیتی گروپ کی جانب سے منعقدہ کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے، جس کی اقوام متحدہ اور مغربی سفارت خانوں نے مذمت کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق شمالی ریاست کیچن میں تین طیاروں نے حملہ کیا جس میں شہری، مقامی گلوکاروں اور کیچن انڈی پینڈنس آرمی (کے آئی اے) کے افسران ہلاک ہوئے، ملٹری نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ضرور پڑھیں :پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے: امریکا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور سرکاری ٹی وی کی جانب سے رات کو نیوز بلیٹن میں بھی اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔بی بی سی کے مطابق واقعہ میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نیوز سائٹ ایراویڈے نے ہلاکتوں کی تعداد 100 کے قریب بتائی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
میانمار میں اقوام متحدہ نے بتایا کہ انہیں حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش اور دکھ ہے۔اقوام متحدہ کا بیان میں کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غیر مسلح شہریوں کے خلاف فورسز کا استعمال غیر مناسب اور ناقابل قبول ہے۔