(24 نیوز) مسلم لیگ ن نے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کرنے کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی کی جانب سے 15 نشستوں پر پابندی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائیگا۔ وکلا سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے، انہیں اس پر کام کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جانتی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی کے پاس زیادہ اکثریت نہیں، اسی لئے جان کر 18 ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے تاکہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا سکے۔