ارشد شریف کے قتل کا معاملہ: پاک فوج کی درخواست پر حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

Oct 25, 2022 | 15:11:PM

 (24 نیوز) ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر پاک فوج نے حکومت پاکستان کو خط لکھ کر تفصیلی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کر دی۔ جس پر حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

جی ایچ کیو نے کینیا پولیس کے ہاتھوں سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تفصیلی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کر دی۔ خط میں الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی استدعا کی گئی، الزامات لگانے والوں کے خلاف پاکستان کے آئین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

خط وصول ہونے کے بعد جویڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کی درخواست پر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

مزیدخبریں