اگر گھریلو تشدد کا شکار ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

Oct 25, 2022 | 15:31:PM

(24نیوز) گھریلو تشدد اور آپ اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں۔

گھریلو تشدد کی بہت سی قسمیں ہیں جن میں جذباتی، جنسی، سماجی، مالی، روحانی اور جسمانی تشدد شامل ہیں۔اگر آپ گھریلو تشدد سے نبردآزما ہیں، تووکیل اور خواتین حقوق کی ایکٹویسٹ نگہت داد نے بتایا ہے کہ اپ کو کیا کرنا چاہئے۔

1- اگر آپ کو گھریلو تشدد، جنسی ہراسانی، جنسی حملے وغیرہ کا سامنا ہے، تو تشدد کے ثبوت تیار کرتے رہیں، اسے قابل اعتماد لوگوں کے ساتھ شیئر کریں اور انہیں فون یا کسی جگہ  پرکہیں محفوظ رکھیں جو آپ عام طور پر استعمال کرتے ہیں۔

2۔اگر آپ گھریلو یا کسی بھی صنف پر مبنی تشدد سے بچ گئے ہیں، تو آپ ایک سادہ A4 کاغذ پر تحریری شکایت لکھ کر اپنے مقامی تھانے (پولیس اسٹیشن)میں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس شکایت کو جمع کرانے پر، آپ کو پولیس اسٹیشن میں ہیلپ ڈیسک کی طرف سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ سلپ ملے گی جس کو آپ کو محفوض رکھنا ہوگا۔

3۔زخمی ہونے کی صورت میں، نوٹ کریں کہ آپ کو متعلقہ میڈیکل آفیسرز کے ذریعے طبی معائنہ کروانے کا حق ہے، اور اس کی تصدیق پولیس رولز 1934 کے قاعدہ 25.19 کے مطابق بھی ہوتی ہے۔ اس میڈیکل ریکارڈ کو  اپ عدالت میں پیش کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں