واٹس ایپ بند ہونے پر لوگ ٹوئٹر پر کیا کرتے رہے؟

Oct 25, 2022 | 15:44:PM
واٹس ایپ بند ہونے پر لوگ ٹوئٹر پر کیا کرتے رہے؟
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جریر الرحمان)انٹر نیٹ صارفین واٹس ایپ بند ہونے کے بعد  ٹویٹر  پر آ گئے  ،متعدد صارفین نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی کیونکہ وہ پیغامات اور میڈیا فائلیں بھیجنے سے قاصر تھے۔

صارفین گروپ میں پیغامات نہیں بھیج سکتے تھے اور یہاں تک کہ پرائیویٹ پیغامات بھی ڈیلیور نہیں ہورہے تھے۔ واٹس ایپ  25 اکتوبر کو متعدد صارفین کے لیے ڈاؤن تھا۔ کئی صارفین نے میسجنگ ایپ کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی اور ٹوئٹر پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ شکایات کے مطابق صارفین ایپ کو کھول سکتے ہیں لیکن پیغامات اور میڈیا فائلیں نہیں بھیج سکتے۔ میسجنگ ایپ تقریباً30-40 منٹ سے بند رہی۔

برطانیہ، ترکی، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کے صارفین نے بھی واٹس ایپ سروسز میں رکاوٹ کی اطلاع دی۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر (ویب سائٹ جوسافٹ ویر بندش اور دیگر مسائل کے بارے میں رپورٹ کرتی ہے)کےمطابق  بہت سے صارفین نے دوپہر 12:30 بجے سے واٹس ایپ استعمال کرنے میں مسائل کی اطلاع دی۔


ہیش ٹیگ واٹس ایپ ڈاون  نوے ہزار سے زیادہ ٹویٹس ے ساتھ ٹویٹر پر فوری طور پر ٹرینڈ ہونے لگا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی میم فیسٹ کا بھی آغاز ہوا۔ ٹویٹر پر لوگ یہ دیکھنے کے لیے آئے کہ آیا واٹس ایپ حقیقت میں  ڈاؤن ہے یا ان کے ساتھ انفرادی طور پر ایسا ہو رہا ہے۔

ذیل میں چند مشسہور ہونے والی میمز شامل ہیں: