ڈالر مزیدسستا ،قیمت میں بڑی کمی

Oct 25, 2022 | 17:19:PM

(24نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224.90 روپے سے کم ہوکر 222.90 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 220 روپے 65 پیسے پر برقرار،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے سستاہوکر 252.50 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 60 پیسے کمی سے 64 روپے کا ہوگیا 
سعودی ریال 60 پیسے کمی کے بعد 59 روپے 10 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 16پیسے کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 220.41 روپے سے کم ہوکر 220.25روپے پر آگیا۔

 پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 34 پیسے کمی آئی تھی  ، اس کمی کے ساتھ  ڈالر 220.84 روپے سے کم ہوکر 220.50 روپے کا ہوگیا تھا  ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے 1.50 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

  ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر موصول ہونگے ،اے ڈی  بی سے فنڈز ملنے سےذخائر میں اضافہ ہونے سے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی۔

مزیدخبریں