پی ٹی آئی رہنما صالح محمد کی ضمانت منظور

Oct 25, 2022 | 17:33:PM
پی ٹی آئی ,صالح محمد , ضمانت منظور ,شاہ محمود قریشی, اسلام آباد
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما صالح محمد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این اے صالح محمد کی ضمانت منظور ہو گئی،عدالت  نے صالح محمد کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے ضمانت منظور کی،الیکشن کمیشن کے باہر صالح محمد کے گارڈ سے گولی چلنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری اور تضحیک آمیز رویے کے خلاف تحریک انصاف کے ارکان نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج کیا، احتجاج میں اسد قیصر، اسد عمر، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت شریک ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ صالح محمد کو رہا کرو اور اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے لگائے گئے۔