(24نیوز) حیدرآبادصوبائی وزیر ناصر شاہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ آف نو کانفیڈنس آیا جس سے سیاسی کچرا پھیلا اور اب ہم سیاسی کے ساتھ حیدرآباد کا کچرا بھی صاف کرنے جا رہے ہیں۔
ان کہنا تھا کہ سیای کچرے کے ساتھ ہم حیدرآباد سے کچرا صاف کرنے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا آج باقاعدہ کام شروع ہورہا ہے ۔
حیدرآباد والوں کو مبارک ہو یہ ان کے لیے اچھا دن اور خوشخبری ہے کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مکمل آپریشنل ہے جو شہر کے بعد ٹنڈو جام ، ٹنڈومحمد خان و دیگر جگہوں پر یہ کام کریگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پوری ٹیم اس کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے جس میں حیدرآباد میں کچرے سے جان چھڑانے کے لئے میں سب کی کاوشیں شامل ہیں تاہم یہ وژن بلاول صاحب کا ہے کہ پورے صوبے میں ترقی ہو اور بلاول صاحب نے کراچی کے بعد دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو ترجیح دینے کی ہدایت دی ہے۔
حیدرآباد میں دیگر اشوز ہیں اسکیمز پر کام سست روی کا شکار تھا تاہم اب ایم کیو ایم کی اسکیمز پر بھی فلی فنڈٹ اپروول دی جارہی ہے
انھوں نے کہا کہ حیدرآبادجس ترکی کی کمپنی کے ساتھ کام کررہے ہیں ان کا پورٹ فولیو بہت اچھا ہے اور مجھے امید ہے ترکی کی کمپنی بہت اچھا کام کریگی ۔
پہلے ہم نے سیاسی کچرا صاف کیا اب شہر سے کچرا صاف کرنے جا رہے ہیں، ناصر شاہ
Oct 25, 2022 | 18:11:PM