(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا،مستقبل کے حوالے سے سعودی قیادت کا وژن لائق تحسین ہے۔
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف کا فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سماجی،معاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معیار زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے،ہمیں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدام کرنا ہوں گے،سیلاب سے بلوچستان اور سندھ کے علاقے شدید متاثر ہوئے،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔