(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مسٹر الفریڈ گراناس نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
آرمی چیف نے معزز مہمان کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا،سفیر کا متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
جرمن سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ،مہمان سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہدکیا۔