گھی ،  آئل اور آٹے کےحوالے سے اہم خبر

Oct 25, 2022 | 18:51:PM

(24نیوز)لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور گھی آئل کی سپلائی میں کمی ،سپلائی میں کمی سے مختلف علاقوں کے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا، گھی اور آئل نایاب ہوگیا ،یوٹیلیٹی سٹورز پر آنے والے شہری خالی ہاتھ لوٹنے لگے ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔

لاہورکے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور سستے گھی اور آئل کی سپلائی میں کمی کردی گئی  ہے،یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق ہفتہ میں 3 دن آٹے کی سپلائی آرہی ہے جس دن سپلائی آتی ہے اسی روز نہایت قلیل مقدار کے باعث آٹا ختم ہوجاتا ہے اور ہفتہ کے باقی 3 روز صارفین خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

 سستے گھی اور آئل کی سپلائی بھی طلب کےمطابق نہیں آرہی اور شہری شکوہ کناں ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کیلئے ہی تو یوٹیلیٹی سٹورز کا رخ کرتے ہیں اگر یہ اشیا نہیں ملنی تو یوٹیلیٹی سٹورز کی افادیت پر بڑا سوال پیدا ہوجاتا ہے۔

شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے ۔
 

مزیدخبریں