پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کا آزاد کمیشن میں عوامی سماعت کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لئے حکومتی کمیشن کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے امپورٹڈ حکومت کو تحقیقات کا کہا مگر امپورٹڈ حکومت کی تحقیقات سودمند نہیں بلکہ متنازع ہونگیں، صرف قابل اعتماد افراد پہ مشتمل آزاد کمیشن کی تحقیق ہی قابل قبول ہونگیں۔
ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ کمیشن عوامی سماعت کرے تاکہ جس کے پاس کوئی ثبوت ہو وہ کمیشن کے سامنے پیش کرے تاکہ حقائق منطڑ عام پر آسکیں۔