پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی
ختم کئے گئے پرائز بانڈز مالکان کیلئے ایک اور موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی گئی، قومی بچت سکیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 7500 روپے ، 15 ہزار کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت 30 جون 2023 کردی گئی،25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت بھی 30 جون 2023 کردی گئی
اس سے قبل پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 29 مارچ 2022 تھی ۔
دوسری جانب ختم کئے گئے پرائز بانڈز مالکان کیلئے ایک اور موقع، ان کیشمنٹ کیلئے مہلت مل گئی،7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کئے جاچکے تھے ،پرائز بانڈ کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوچکی تھی ۔
مارچ 2022 کے بعد ایسے پرائز بانڈ رکھنے والے سینکڑوں بیرون ملک پاکستانی اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے، آخری تاریخ کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈ موجود تھے،ختم کئے گئے پرائز بانڈز کی ان کیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی ۔
فنانس ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، اعلامیہ کے مطابق ایسے شہریوں کی سہولت کیلئے حکومت نے اس تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے، ختم کئے گئے پرائز بانڈز اب آئندہ سات ماہ کے دورانیے میں تبدیل یا کیش کرائے جا سکتے ہیں، ختم کئے گئے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی اب آخری تاریخ 30 جون 2023 کر دی گئی ہے۔