صدر مملکت کی مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مقتول صحافی ارشد شریف کے گھر آمد،خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔
صدر مملکت نےارشد شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ارشد شریف کے خاندان کے ممبران سے اظہار افسوس اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
ارشد شریف کے قتل پر گہرے رنج و غم اور ان صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نےکہا کہ" آزاد صحافت کیلئے مرحوم ارشد شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ارشد شریف تحقیق اور حقائق کے ساتھ بلاخوف اپنی رائے کا اظہار کرتے تھے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے "