ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر کو نااہل قرار دے دیا

Oct 25, 2022 | 23:56:PM

(24نیوز) 24 نیوز کی سپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے بورڈ کی مینجمنٹ کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مضبوط کھلاڑی کو سلیکٹر نہیں رکھتے تاکہ ان کی من مانی چل سکے۔

سابق ٹیسٹ  کرکٹر سلیم ملک نے چیف سلیکٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ غلطیوں پے غلطیاں کر رہی ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کوئی موثر پلاننگ دیکھنے میں نہیں آرہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بندے کو سلیکٹر بنایا ہے جسے کرکٹ کا ادراک ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ مضبوط سلیکٹر کو اس لئے نہیں رکھتے کہ ان کے آگے کوئی بول نہ سکے اور وہ اپنی مرضی کے فیصلے کریں۔
سابق فاسٹ باولر محمدعامر نے بھی مینجمنٹ کو آرے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انظمام الحق کے علاوہ ہمیں کوئی اچھا سلیکٹر دیکھنے کو نہیں ملا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انضمام بورڈ کی رائے سے اختلاف بھی کرتے تھے اورٹیم کی تشکیل میں انصاف کرتے تھے جس بنا پر ٹیم اچھا پرفارم کرتی تھی اور رزلٹ دکھاتی تھی۔ 
سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے بھی باقی سابق مہمان کرکٹر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کی ٹیم صرف کھلاڑیوں پے مشتمل نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے کوچ، سلیکٹر اور بورڈ کے دیگر ارکان کا بھی اہم کردار ہوتا ہے اور پھر کسی ملک کی ٹیم کا موثر کارکردگی سامنے آتی ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان بورڈ کی غیر موثر پلاننگ کی وجی سے ہمیں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ میں ہم آہنگی نظر نہیں آتی۔
 

مزیدخبریں