جھنگ: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا غلام نبی ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے جھنگ میں غلام نبی ہسپتال کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر بلاک کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے زیرِ تعمیر بلاک جلد مکمل کرکے مریضوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیے: ٹوبہ ٹیک سنگھ، نگران وزیراعلیٰ کا تھانہ چٹیانہ کا دورہ، فرنٹ ڈیسک خالی ہونے پر شدید برہم
ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس 310 بیڈز کے ہسپتال کو مزید بڑھایا جارہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں ادویات کی مکمل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس زیرِ تعمیر بلاک کے مکمل ہونے پر اس ہسپتال میں بیڈز کی گنجائش 510 تک پہنچ جائے گی۔