محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اوربڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(در نایاب)پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کا رش، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اوربڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی،جناح ہسپتال کی ایمرجنسی وٹراما سنٹرپراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا ،ایمرجنسی وٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ،زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصو بے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی،ان کا کہنا تھا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7منزلہ اوربیڈز کی تعداد250ہوگی،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کاہسپتال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتیں گر گئیں،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔