افغان ٹیم جیت کی حق دار تھی: شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ میں بڑا نام، الگ پہچان رکھنے والے بوم بوم شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی ورلڈکپ میں کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’بابر اچھا بلے باز ہے، اچھا کپتان نہیں‘‘
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔
I watched the whole game and truth be told Afghanistan deserved to win todays match #CWC2023
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 23, 2023
یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، چنئی کے پی چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کےلئے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔