فوادچودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، سماعت 14 نومبر تک ملتوی

Oct 25, 2023 | 12:08:PM

(فرزانہ صدیق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، فوادچودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کےہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہرعباس سِپرا نے فواد سے استفسار کیا کہ کیا حال ہیں چودھری صاحب؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ بس نزلہ زکام کھانسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گِل کا پچنا ناممکن، بڑی مشکل میں پھنس گئے

فاضل جج نے فواد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اپناخیال رکھا کریں چودھری صاحب،آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کوہی عزیز ہیں، جس پر فواد چودھری نے کہا کہ بس سر کوشش ہےاپنا خیال رکھنے کی، سپریم کورٹ میں فیصلہ آ گیاہے، کیس ختم ہوگیاہے، 13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے۔

فوادچودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردیں، جس پر عدالت نے فوادچودھری کے خلاف کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں