( اشرف خان)امریکی ڈالر کی ایک بار پھر قدر میں اضافے کا سلسلے جاری ہے،آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ڈالر مزید 57 پیسے مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 279.43 روپے سے بڑھ کر 280روپے پر پہنچ گیا، تین روز میں انٹربینک میں ڈالر ا یک روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 294 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 322 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 27 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:قیمتیں گر گئیں،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری