ورلڈکپ میں تاریخ رقم ،آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو 309 رنز سے شکست دے دی

Oct 25, 2023 | 13:39:PM

(24 نیوز ) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے تاریخ رقم کر ڈالی، نیدر لینڈز کو 309 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے  ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز بنائے اور حریف ٹیم نیدر لینڈز کو 400 رنز کا ہدف دیا ، ہدف کے تعاقب  میں نیدر لینڈزکی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، اس طرح  نیدر لینڈز کی یہ شکست اس ورلڈ کپ کی سب سے بڑے مارجن یعنی 309 رنز سے شکست ہے ۔

ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ وکٹ کےلیے اچھی لگ رہی ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے، آسٹریلیا کی جانب سے 2 کھلاڑیوں نے سینچری سکور کی ، اس میچ میں آسٹریلوی بلے باز  میکس ویل نے ورلڈ کپ میں اب تک کی تیز ترین سینچری سکور کی ، میکس ویل نے 40 گیندوں پر 104 رنز  بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

دوسری جانب ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی،اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ نیدرلینڈز ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزیدخبریں