افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری ،چارٹرڈ پروازوں کا آغاز کل سے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ میں آباد کرنے کے حوالے سے برٹش ہائی کمیشن اور سول ایوی ایشن حکام کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی ہے ، سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26اکتوبرسے چارٹرڈپروازوں کےذریعے ہوگی ۔
افغان پناہ گزینوں کا انخلا 12خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ہوگا،2ہزارپناہ گزینوں کوبارہ چارٹرڈپروازوں کے ذریعے برطانیہ روانہ کیا جائے گا،چارٹرڈپروازوں کاآپریشن دسمبرتک جاری رہے گا،ہفتہ وارایک پروازبرطانیہ روانہ ہواکرے گی،26 اکتوبر بروز جمعرات کوپہلی پرواز200افغان پناہ گزینوں کولیکراسلام آبادسے برطانیہ روانہ ہوگی،اسلام آبادایئرپورٹ پرخصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
سول ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کے لیے برطانوی حکام اورسی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ،ٹیک آف کے امورطے کیے گئے،پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے برٹش ہائی کمشن اور سول ایوی ایشن حکام کی گزشتہ روز اسلام آباد پر میٹنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کی 40 ریاستوں کا فیس بک ، انسٹا گرام پر مقدمہ