سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،تنخواہوں میں 24 فیصد کٹوتی ہوگی،سفارشات تیار

Oct 25, 2023 | 16:34:PM
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،تنخواہوں میں 24 فیصد کٹوتی ہوگی،سفارشات تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کی کی ناقص انتظامی کارکردگی،خیبر پختونخوا دیوالیہ ہونےکے قریب پہنچ گیا،صوبے کوڈیفالٹ سے بچانے کیلئے نگران حکومت کا ہنگامی اقدامات کا فیصلہ،مالیاتی ایمرجنسی لگا کر ملازمین کی تنخواہوں میں اصولی کٹوتیاں کرنے کی تجویز زیر غور،تنخواہوں سے 24فیصد کٹوتی کے لیے سفارشات تیار کر لی گئیں۔

خبررساں ایجنسی نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایاکہ ایک اعلی سطح اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جائزہ لیا گیا، صورتحال کے پیش نظر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سفارشات مرتب کی گئیں۔ صوبے کو درپیش مالی بحران کو کنٹرول کرنے کےلے تین آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں دیا گیا 35 فیصد اضافہ واپس لیا جائے گا جس سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ 

ضرور پڑھیں:پی آئی اے کو 6 ماہ تک مصنوعی  آکسیجن دینے کا فیصلہ
 فنانس ڈیپارٹمنٹ دوسرے آپشن میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرے گی جس سے ماہانہ 8ارب روپے کی بچت ہوگی۔ تیسرے آپشن میں صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو دی جانے والی ایگزیکٹیو الائونس، ہیلتھ پروفیشنل الائونس اور دیگر الائونسز کو ختم کرے گی جس سے صوبائی حکومت کو ماہانہ 2ارب روپے کی بچت ہوگی۔