آسٹریلوی کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کیوں کھیل رہے؟اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نیدر لینڈز کیخلاف میچ کھیل رہے ہیں ۔
بھارتی شہر دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں جاری میچ میں جب شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بازؤں پر سیاہ پٹیاں دیکھیں تو ششاک رہ گئے، تو اس کی وجہ کرکٹ آسٹریلیا نے خود ہی بتا دی ہے ، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی نژاد سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کے 4 ماہ کے بیٹے کا انتقال ہوگیا،فواد احمد کے ہاں رواں سال جون میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم نوزائیدہ بچے کو صحت کے کئی مسائل کا سامنا تھا اور اسے میلبرن کے رائل چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اپنی بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔
The thoughts of the Australian Cricket community are with former Australian spinner Fawad Ahmed after the passing of his young son.
— Cricket Australia (@CricketAus) October 24, 2023
Our condolences are with Fawad, his family and friends in this terribly difficult time ❤️
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں سابق کرکٹر فواد احمد اور ان کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرنے کے لیے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھی،واضح رہے کہ فواد احمد نے آسٹریلیا کی جانب سے 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،فواد احمد پاکستانی کرکٹرز جنید خان اور یاسر شاہ کے کزن بھی ہیں۔