آسٹریلوی کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کیوں کھیل رہے؟اہم وجہ سامنے آ گئی

Oct 25, 2023 | 17:37:PM

(24 نیوز ) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ  میں آسٹریلوی ٹیم  بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نیدر لینڈز کیخلاف  میچ کھیل رہے ہیں ۔

بھارتی شہر دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں جاری میچ میں جب شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بازؤں پر سیاہ پٹیاں  دیکھیں تو  ششاک رہ گئے، تو اس کی  وجہ کرکٹ آسٹریلیا نے خود ہی بتا دی ہے ، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں  پاکستانی نژاد سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کے 4 ماہ کے  بیٹے کا انتقال ہوگیا،فواد احمد کے ہاں رواں سال جون میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم نوزائیدہ بچے کو صحت کے کئی مسائل کا سامنا تھا اور اسے میلبرن کے رائل چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اپنی بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔


 

آسٹریلوی کھلاڑیوں نے  نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں سابق کرکٹر فواد احمد اور ان کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرنے کے لیے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھی،واضح رہے کہ فواد احمد نے آسٹریلیا کی جانب سے 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،فواد احمد پاکستانی کرکٹرز جنید خان اور یاسر شاہ کے کزن بھی ہیں۔

مزیدخبریں