ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ایک بار پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلے جاری ہے۔
آج کے کاروباری دن میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 43 پیسے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: قیمتیں گر گئیں،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 435 پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 27 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔