پاکستان میں کام کرنیوالی 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں کام کرنے والی 3بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ایکسپورٹ،لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی،ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کا کہنا ہے کہ کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی تھی جبکہ کار ساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط بھی پوری نہیں کر پائیں ،اس بناء پر وزارت صنعت وپیداوار نے تین بڑی کار کمپنیوں کے مینیو فیکچرنگ لائسنس معطل کر دیئے۔
وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق کارسازکمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں، ان کمپنیوں پر لازم ہے کہ اپنی پراڈکٹ کا 2 فیصد ایکسپورٹ بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیخلاف سائفر کیس ،سابق سیکرٹری خارجہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے