وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: "پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے"،بلاول بھٹو
اس موقع پر وزیر تجارت نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔