بشریٰ بی بی کی رہائی اورکے پی کی سیاست میں کردار ؟سینئر صحافی سلیم بخاری کا شاندار تجزیہ

Oct 25, 2024 | 00:10:AM
بشریٰ بی بی کی رہائی اورکے پی کی سیاست میں کردار ؟سینئر صحافی سلیم بخاری کا شاندار تجزیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  کے 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ئی کے بعد اڈیالہ جیل سے بنی گالہ اورپھر پشاور پہنچنے پر پیش گوئی کی  کہ یہ رہائی بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ  بی بی  کے پی کے کی حکومت چلائیں گی کیونکہ ان کے پاس پنجاب حکومت چلانے کا تجربہ ہے، انہوں عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنوایا  اور پنجاب میں حکومتی معاملات میں دخل اندازی کرتی رہیں،مزید یہ کہ کوئی بعید نہیں وہ فرح گوگی کو بھی ٹکٹ بھیج کر بلالیں اپنے مشیر کے طور پر کے پی حکومت کو چلانے کیلئے، سینئر صحافی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اصل امتحان اب شروع ہونے والا ہے کیوں کہ بشریٰ بی بی اب حکومتی معاملات میں ان ہونے والی ہیں۔

سلیم بخاری نے ڈیل کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل کے ٹی وی شو میں فیصل ووڈا   کے بیان کے مطابق بشریٰ بی بی کی رہائی ایک ڈیل  سچ معلوم ہوتی ہے کیونکہ آج پی ٹی آئی کے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کرا دی گئی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ کچھ نہ کچھ تو ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال یہ بھی ہے کہ اگر ڈیل ہو گی تو خان صاحب پر ہوگی آیا کہ خان صاحب باہر آتے ہیں کہ نہیں۔

سینئر صحافی نے رانا ثنااللہ کے بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کی بہن ،بیٹی،بیوی کو جیل میں رکھا جائے، سیاست سیاستدانوں کے اوپر چھوڑ دینی چاہیے، خواتین کو اس میں گھسیٹنا کسی طرح سے بھی ہماری معاشرتی روایات  مطابقت نہیں رکھتا۔

چھبیسویں آئینی ترمیم حکمران اتحاد میں دراڑ ڈال گئی

بلاول بھٹو کے اس بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔مولانا فضل الرحمان کے بغیر ہمارے نمبرپورے تھے، اپوزیشن اور  ان کے ممبر ز سپورٹ نہ بھی کرتے تو بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔سلیم بخاری نے کہا کہ آئینی ترمیم کے مطابق ایک کمیٹی بننی تھی جس میں چیف جسٹس  کی طرف سے تین نام آنے تھے جس میں سے کسی ایک نام کو چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا یہاں تک تو یہ بات درست ہے کہ ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ کون چیف جسٹس بن رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کو مولانا اور بلاول کے درمیان فاصلے نظر آرہے ہیں ایسا کیوں ہے ۔بلاول کے مطابق مولانا نے ایک لفظ کالا سانپ کہہ کر ترمیمی بل کو متنازع بنانے کی کوشش کی ، کالے سانپ کو ملٹری کورٹ سے جوڑا گیا جس کو بلاول نے ماننے سے انکار کر دیا۔

فرانسیسی صدر کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی صدر نے لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔لبنان پر اسرائیل حملے بند نہ ہوئے تو نقل مکانی کی صورت گھمبیر ہوجائیگی اور دردناک انسانی بحران جنم لے گا،صدر ایمانوئل میکرون نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی بنیاد پر جنگ بندی کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔دنیا کسی بڑی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اس پر معروف تجزیہ کار نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے داغ دہلوی کا شعر پڑھا،

نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی 

 بہت دیر کی مہربان آتے آتے

شکر ہے کہ کسی کے کان پر جوں تو رینگی ورنہ دنیا بھر تنظیموں اقوام متحدہ  سمیت کسی کو نہتے فلسطینیوں کاخیال نہیں ا ٓیا، جبکہ مسلم امہ اور مسلم ممالک تو خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں،ایک سال ہو گیا سب نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا عملی طور پر کسی نے بھی فلسطینی عوام کا ساتھ نہ دیا۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - انٹرویوز
ٹیگز: