موٹروے پولیس کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تبلیغی مرکز میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد

Oct 25, 2024 | 00:10:AM
موٹروے پولیس کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تبلیغی مرکز میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) موٹروے پولیس کی جانب سے تبلیغی مرکز ٹوبہ  ٹیک سنگھ میں روڈ سیفٹی  سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق موٹرے وے پولیس کی جانب سےآنے والے تبلیغی اجتماع اور دھند/سموگ سیزن کے سلسلے میں عوام الناس کو بیدار کرنے کے لیے تبلیغی جماعت کے امیروں کے ساتھ سیکٹر M4 کے دائرہ اختیار میں واقع مرکز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس میں شرکاء نے بنیادی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

سیشن میں موٹر ویز پر محفوظ سفر کے لیے روڈ سیفٹی کے طریقہ کار  بارے بریفنگ دی گئی ، سیشن میں ٹریول ایڈوائزری کا صحیح استعمال ، 130 ہیلپ لائن کا استعمال،گاڑی کی فٹنس چیک کریں، روانگی سے پہلے ٹائر، لائٹس وغیرہ چیک کرنا ضروری ہے ،اجتماع کے سفر کے دوران کسی قسم کے رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں،مسافر اور لوڈ کرنے کی گنجائش کے SOPs پر عمل کریں،موٹر ویز کی  ا نتہائی  اور کم سے کم رفتار کی حد پر عمل کریں،لین ڈسپلن اور محفوظ فاصلے پر عمل کریں،ٹریفک مینجمنٹ کے دوران موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے ۔