نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز منسوخ کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وزرات آئی ٹی کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی رولز کی منسوخی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رولز منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی ،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے رولز مارچ 2024 میں بنائے گئے تھے ،وفاقی کابینہ نے قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے پر رولز منسوخ کیے ۔