(24 نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دبئی پہنچ گئے ہیں۔
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور مقامی لیگی قیادت نے استقبال کیا ، دبئی ائرپورٹ میں نواز شریف نے مسلم لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات کی
نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا، نواز شریف دبئی کے پوش علاقے ایمرٹس ہلز میں قیام کریں گے۔
نواز شریف ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز ای اے625 سے روانہ ہوئے جو 9بج کر 4منٹ پر دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
نواز شریف لاہور سے 5ملکوں کے دوروں کےلئے روانہ ہوئے ہیں، سابق وزیر اعظم دبئی، امریکہ، لندن اور یورپ کا دورہ کریں گے۔
دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن روانہ ہوں گے،29اکتوبر کو نوازشریف لندن سے امریکہ جائیں گے،امریکہ میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی،لندن میں چند روز قیام کے بعد نوازشریف ،مریم نواز یورپ کے دورے پر روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، لندن میں اپنی طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
نواز شریف نے لندن روانگی سے قبل لاہور میں شاپنگ کی، کاہنہ ڈیفنس روڈ پر کارپٹ کے سیمپل دیکھے۔