گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Oct 25, 2024 | 09:25:AM

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شام/رات کو بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ /ہلکی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم چترال، سوات اوردیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کےمطابق لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی،زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آسکی،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 205ریکارڈ کی گئی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا،اکتوبر کے مہینے ختم ہونے کے قریب مگر شہر کے موسم میں خاطر خواہ تبدیلی نہ آسکی،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مزیدخبریں