تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ

Oct 25, 2024 | 09:38:AM

(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 807،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524شامل ہیں 

کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آباد ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 بھی تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

    

مزیدخبریں