تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے خوشخبری، سیمنٹ کا ریٹ گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے اچھی خبر ،اکتوبر 2024 میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اس وقت فی بوری کی قیمت 1400 سے 1450 روپے کے درمیان ہےجو پہلے کی نسبت سستی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں ملک کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے مقابلے میں زیادہ دیکھی گئی ہیں، قیمتوں میں یہ کمی تعمیراتی مواد کی لاگت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود صارفین اور بلڈرز کیلئے کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے،پاکستان میں مختلف سیمنٹ برانڈز کی موجودہ قیمتوں سے مقابلہ جاتی مارکیٹ کا اندازہ ہوتا ہے۔
ڈی جی خان سیمنٹ اور عسکری سیمنٹ کی قیمت 1450 سے 1460 روپے فی بوری ہے جبکہ میپل لیف، بیسٹ وے، فوجی، اور لکی سیمنٹ 1450 روپے فی بوری میں دستیاب ہیں۔
پائنیر سیمنٹ کی قیمت ڈی جی خان اور عسکری سیمنٹ کے برابر ہے جو کہ 1460 روپے فی بوری ہے۔ فلائنگ پاکستان ایک زیادہ سستی آپشن پیش کرتا ہے جس کی قیمتیں 1400 سے 1420 روپے تک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی رہے گی یا بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 ،حیدر آباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1440 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1393 روپے ریکارڈکی گئی۔
حالیہ کمی تعمیراتی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے اطمینان کا باعث ہے، جو کہ مہنگے مواد کی وجہ سے بجٹ پر اثرات کا سامنا کر رہے تھے، قیمتوں میں کمی کی وجوہات میں سپلائی میں اضافہ اور طلب میں کمی شامل ہیں۔