(24 نیوز)چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا سپریم کورٹ میں آخری روز ہے۔ تیرہ ماہ سے زائد عرصے تک عہدے پر رہنے کے بعد آج ریٹائر ہو جائیں گے۔
ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس ہوگا، نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی سبکدوش چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیں گے۔ عشائیہ میں نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی اوردیگرججز شریک ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا۔ عدالت میں سات بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کسی بینچ کا حصہ نہیں، ریٹائرمنٹ کے روز چیمبر ورک کریں گے۔
قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پرفل کورٹ ریفرنس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےآخری سماعت درختوں کی کٹائی سے متعلق کی دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آخری روزبرداشت کرلیں۔
چھبیس ویں آئینی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ کی شق شامل کرنےکے اقدامات کوسراہا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دس مقدمات کی سماعت کی۔ چار مقدمات کا فیصلہ کیا جبکہ چھ ملتوی کردیے۔
ایک مقدمے میں وکیل فاروق ملک نے آخری روز ہونے کا یاد دلایا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے زندگی رہی تو آپ سے ملاقات ہوگی۔