بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی، اکتوبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا

نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی

Oct 25, 2024 | 10:16:AM
بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی، اکتوبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی فی یونٹ 86 پیسے سستی ، صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، صارفین کو ریلیف اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

 جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ، کے الیکٹرک صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔