پرانی دشمنی ، خیر پور میں عدالت آنیوالے 3 افراد قتل

Oct 25, 2024 | 10:30:AM
 پرانی دشمنی ، خیر پور میں عدالت آنیوالے 3 افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیر پور میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے قریب فائرنگ سے مقدمے کی سماعت کیلئے  عدالت آنے والے 3 افراد قتل ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے فائر بریگیڈ سٹیشن روڈ پر پیش آیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد  قتل ہونے والے 2 افراد کی لاشوں اور 1 شدید زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شدید زخمی شخص نے بھی دم توڑ دیا۔

پویس کے مطابق تینوں افراد مقدمے کی سماعت پر عدالت جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔