’’ڈیوڈ وارنر کپتان بن سکیں گے ‘‘ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی اٹھا لی
ڈیوڈ وارنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر عائد کپتان بننے کی پابندی اٹھا لی۔
ڈیوڈ وارنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے اب ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھا لی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں اور اب کپتان بھی بن سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی ہے۔