قرض کا مرض لادوا ، شہباز شریف نے نگران حکومت کو پیچھے چھوڑ دیا 

Oct 25, 2024 | 10:48:AM

 (24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج جہاں تاریخی بلندیوں کو چھو رہی ہے تو پاکستان پر غیر ملکی قرضوں میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو قرض کا مرض لاحق ہے اور یہ قرض کا مرض کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے ،ایک رپورٹ کے مطابق شہبازحکومت نےابتدائی چھ ماہ میں قرضوں میں نگران حکومت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے - نگران دورکے چھ ماہ کے مقابلے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں پانچ سو اکسٹھ فیصد کابڑا اضافہ ریکارڈکیا گیا-

ضرورپڑھیں:پاکستان کو بڑے چیلنج کا سامنا

شہبازحکومت کے ابتدائی چھ مہینوں میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں پانچ ہزار پانچ سو باون ارب روپےسے زائد کا اضافہ ہواجبکہ نگران دور کے چھ ماہ میں مرکزی حکومت کا قرضہ محض آٹھ سو چالیس ارب روپے بڑھا تھا۔ اب حکومت معیشت ٹھیک ہونے کا دعویٰ تو کر رہی ہے ۔اور ملک میں سرمایہ کاری کی بھی نوید سنا رہی ہے جس سے ہم یہ اُمید کرسکتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں ملک قرض کی زنجیر توڑ کر معاشی طور پر آزاد اور خودکفیل ہوجائے گا۔

مزیدخبریں