اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

حسبیہ کے علاقے میں  بغیر وارننگ اسرائیل نے حملہ کرکے 3 صحافیوں کو شہید کیا

Oct 25, 2024 | 12:10:PM
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ کرکے تین صحافی شہید کردیئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسبیہ کے علاقے میں  بغیر وارننگ اسرائیل نے حملہ کرکے 3 صحافیوں کو شہید کیا۔
اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے خالی کرنے کا کہہ دیا جبکہ لبنان سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپ میں 5 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں جبالیہ کیمپ کا محاصرہ کرکے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں 10 رہائشی عمارتیں تباہ کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 150 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی ٹینکوں نے کمال عدوان ہسپتال پر گولہ باری بھی کی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈرز اور اہلکاروں کو شہید کیا جن میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔