سرکاری محکموں میں عوامی سہولیات میں بہتری کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
سردار سلیم حیدر خان سے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر کے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف مہیا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، سرکاری افسران مختلف محکموں میں عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں