(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ نے 10 خارجی جہنم واصل کرنے پر میانوالی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میانوالی پولیس کے کارنامے پر قوم کو فخر پولیس نے خارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب عثمان انور اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ میانوالی کے پہاڑی علاقے ملاخیل میں 10 سے 15 خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس فورس علاقے میں پہنچ گئی۔
خارجیوں کے خلاف ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 خارجی مارےگئےتھے۔