پی ٹی آئی اندرونی طورپرانتشار کا شکار،عہدوں کی جنگ عروج پر ،اہم عہدیدار فارغ

Oct 25, 2024 | 16:24:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہوگئی،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وکلا رہنماؤں میں عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی،سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے فارغ کر دیا۔

 پاکستان تحریک انصاف میں آئینی ترمیم کے بعد بد نظمی اور عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے،پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے فیصل چودھری کو تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سے فارغ کردیا،فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا،سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے غیر ضروری باتیں نہیں کرنا چاہیے تھیں۔ 

پی ٹی آئی ذرائع  کے مطابق پارٹی کی قانونی ٹیم نے اپنا مرکزی گروپ انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی کے بعد ڈی ایکٹو کر دیا تھا،فیصل چوہدری نے ایڈووکیٹ انتظار پنچوتہ کے اغوا کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے ،بانی تحریک انصاف اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتا ،ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اور ویسے جو کچھ ہوا اڈیالہ میں سب بتا دیا،مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے باقی کچھ نہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عمران، اسٹیبلشمنٹ میچ فکس کرانے والے کا نام سامنے آگیا 

مزیدخبریں