مہنگائی کے مارے افراد کےلئے  خوشخبری، ہفتہ وار مہنگائی میں کمی 

10 اشیاء سستی ، 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں،وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی 

Oct 25, 2024 | 16:42:PM

(وقاص احمد) مہنگائی کے مارے افراد کے لئے اچھی خبر ،ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کی کمی ہو  گئی ، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصدہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ،ایک ہفتے میں13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 10 اشیاء سستی اور 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں آلو 3.33 فیصد مہنگے ہوئے۔

  لہسن 2.97 اور دال مونگ کی قیمت میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا،  انڈے 2.02،کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0.48 فیصد مہنگے ہوئے۔  گھی 0.36،جلانے والی لکڑی 0.29 اورسیگریٹس 0.08 فیصد مہنگے ہوئے،

حالیہ ہفتے چکن 7.12 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے،  گڑ 2.07،آٹا 1.16 اور چینی 0.77 فیصد سستی ہوئی،  ایل پی جی،چاول اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

مزیدخبریں