پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ، ایک اور کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے،بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
ملک میں پولیو کی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے،پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی،حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے،یہ اِس سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا پہلا کیس ہے،بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہو گئی،والدین 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید