پیپلز پارٹی سندھ کا 26 ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں ریلیاں نکالے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی سندھ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں ریلیاں نکالے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کیا۔ان کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی میں سندھ کے تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اضلاع کی تنظیمیں ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گی۔