(24 نیوز)نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ اختیارات کی تقسیم کے اُصولوں پر عمل ہوگا۔
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کافل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بہت اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکے جانے پر رنجیدہ ہوں،ان سے بہت کچھ سیکھا،کمی محسوس کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سےمتعدد بار اختلاف کیا،انہوں نے ہمیشہ کھلے دل سے میرا مؤقف سنا،نامزد چیف جسٹس یحیٰ آفرید ی نے کہاچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ظہرانہ میرے ذاتی خرچ پر ہے۔